وزارت داخلہ نے نئے ترمیمی آرڈیننس کی تشہیر کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

جمعہ 30 جنوری 2015 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) وزارت داخلہ نے نئے ترمیمی آرڈیننس کی تشہیر کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں اخبارات ‘ جرائد کیساتھ ساتھ کیبل پر بھی تشہیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے ترمیمی آرڈیننس کی آگاہی کیلئے اپنے اپنے اضلاع میں نچلی سطح تک بذریعہ کیبل نئے آرڈیننس کی آگاہی مہم چلائیں وزارت داخلہ نے یہ اقدام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کئے جانیوالے مقدمات کے باعث اٹھایا ہے ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص پر مقدمہ درج کرنے سے پہلے اسے ایک مرتبہ وارننگ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :