2فروری کو 22 پمپس میں سے 9 پمپس سے پانی کی فراہمی بندرہے گی ،کراچی واٹربورڈ

جمعہ 30 جنوری 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر 11-kv ٹرانسفارمر کی سالانہ مرمتی کاموں کی غرض سے کے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک کی درخواست پر دھابیجی پمپنگ ہاوٴس کی بجلی یکم فروری (اتوار) کو صبح 11بجے سے شام 7بجے تک 8 گھنٹے بند رہنے سے 22 پمپس میں سے 9 پمپس سے پانی کی فراہمی بندرہے گی 13پمپس سے شہر میں پانی فراہم کیا جائے گا ، بجلی کی اس بندش (شٹ ڈاوٴن ) کے باعث 110ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکے گا، K-IIکے 4پمپس K-IIIکا ایک پمپ اور تھرڈ فیز کے 4 پمپس بند رہیں گے ، ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 14جنوری کو کے ۔

الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ ہاوٴس پر 12بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کا شٹ ڈاوٴن 5گھنٹوں کیلئے کیا تھا لیکن 11گھنٹے بعد بجلی بحال کی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :