کراچی ،لیاقت آباد میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،لوگوں نے فائر بریگیڈ کو مطلع کیا،فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر آگ پر قابو پالیااور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :