سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آغا مقصود عباس کو 6فروری تک اپنے عہدے پر کام کرنے کی اجازت دیدی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس کو 6فروری تک اپنے عہدے پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آغا مقصود عباس کی تقرری کے خلاف حکم امتناع جاری کیا تھا جس میں بنچ نے جمعہ کو ترمیم کردی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کے وکیل بیرسٹر ضمیرگھمرو نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آغا مقصود عباس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازم ہیں ان کو ڈی جی ایل ڈی اے بنانا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔

دوران سماعت آغا مقصود عباس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی پوسٹ کو کیڈر پوسٹ کے شیڈول سے نکال دیا گیا ہے ۔اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔اس موقع پر بیرسٹرضمیر گھمرو نے موقف اختیار کیا کہ شیڈول میں تبدیلی صرف صدر مملکت کی اجازت سے دی جاتی ہے ۔بعد ازاں بنچ نے مزید دلائل 6فروری کو دینے کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :