شکار پور ، امام بارگاہ بم دھماکہ کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، عبداللہ حسین ہارون

جمعہ 30 جنوری 2015 17:07

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) معروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے شکار پور کے علاقے لکھی در میں واقع امام بارگاہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور متعددافراد کے شہید وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ بم دھماکہ سوچی سمجھی سازش ہے اگر صوبائی حکومت مخلص ہے تو اس بم دھماکہ کے ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور ان سازشوں کو بے نقاب کریں جو امن خراب کرنے کے درپے ہیں، بم دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔عبداللہ حسین ہارون نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔