بچوں کو زندگی کو خسرہ کی مہک بیما ری سے محفوظ رکھنے کیلئے اس امر کو ممکن بنا یا جا ئے ،ڈی سی اومحمد خان را نجھا

جمعہ 30 جنوری 2015 17:09

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) ڈی سی اومحمد خان را نجھا نے کہاہے کہ بچوں کو زندگی کو خسرہ کی مہک بیما ری سے محفوظ رکھنے کیلئے اس امر کو ممکن بنا یا جا ئے کہ ضلع میانوالی میں چھ ما ہ سے د س سال تک عمر کا کو ئی بچہ حفاظتی ٹیکہ لگنے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ خسرہ کے حفا ظتی ٹیکے لگا نے والی ٹیموں کی پراگریس رپو رٹ روزانہ ڈی سی اوآفس ارسا ل کر یں ۔

اس ضمن میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس امر کو ممکن بنایا جائے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کمیونٹی کے اشتراک سے لوگوں کو آگہی فراہم کریں اور حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کریں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں خسرہ کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے اور نو فروروی 2015 تک جاری رہے گی انھوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 238 موبائل اور فکسڈ ٹیمیں بچوں کو یہ حفاظتی ٹیکے لگانے میں مصرؤف ہیں انھوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران چار لاکھ اکیس ہزار نو سو تینتس بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارکٹ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکوں کی سہولت تمام ہسپتالوں ، مراکز صحت ، علاقائی ویکسنیٹرز کے علاوہ گلی محلوں ، دیہات اور سکولوں میں قائم عارضی کیمپوں میں بھی دستیاب ہے۔ انھوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی ہر ٹیم چار افراد پر مشتمل ہے جن میں دو سوشل موبلائزرز ہیں جو جس محلہ میں کڈز ویکسنیشن سنٹر ہو اس محلہ کے ہر گھر میں جاکر والدین کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے بلا کر کڈز اسٹیشن لائیں۔

انھوں نے بتایا کہ خسرہ کی خصوصی مہم کی مانیٹرنگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور محکمہ ہیلتھ کے افسران فیلڈ میں جاکر ٹیموں کی کارکردگی کا معائینہ کرتے ہیں اور ڈیلی رپورٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھجواتے ہیں۔ ڈی سی او نے متنبہ کیا کہ اگر اس سلسلہ میں کوئی ویکسنیٹر یا ٹیم ممبر غفلت یا لا پرواہی کا مظاہر ہ کرے یا غیر حاضر ہو تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :