سپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے صوبے کی جغرافیائی تبدیلی ،الگ صوبے کی بات افسوسناک عوام کومنتشر کرنے کی سازش ہے ،حضوربخش زہری

جمعہ 30 جنوری 2015 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن حضوربخش زہری نے کہاہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی جانب سے بلوچستان کی جغرافیائی تبدیلی اور الگ صوبے کی بات کرنا افسوسناک اور بلوچ عوام کومذید منتشر کرنے کی سازش ہے ۔ا س طرح کے شوشے چھوڑنے کا مقصد انتشار اور بلوچوں کو آپس میں لڑانا ہے موجودہ حالات یہ تقاضا نہیں کررہے ہیں کہ بلوچستان کے کسی ایک کونے کی جغرافیائی تبدیلی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری دنیاء متحد و متفق ہونے کی جانب جارہاہے جب کہ ایک پارلیمنٹرین کی جانب سے الگ صوبے کا مطالبہ سمجھ بالاتر اور افسوسناک ہے ۔ اس وقت بلوچ عوام کے ساتھ خیر خواہی اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ تمام بلوچ سیاسی جماعتیں سنگل پارٹی کی طرف پیش قدمی کرکے بلوچ عوام کے مفادات کے تحفظ کریں۔ نہ کہ الگ صوبے کی بات کرکے اپنے اقوام کو مذید انتشا کا شکار بنا دیا جائے ۔ یہ وقت الگ صوبے بنانے کی نہیں بلکہ متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :