علاقے کے عوام کی طر ف سے ملنے والی پذیرائی وعزت ہماراثاثہ ہے ،راناعبدالرحمن خاں

جمعہ 30 جنوری 2015 17:42

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے فنانس سیکرٹری وضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں نے کہاکہ علاقے کے عوام کی طر ف سے ملنے والی پذیرائی وعزت ہماراثاثہ ہے بلاامتیاز عوام کی خدمت کاعمل جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی تعمیروترقی کا عمل تیز ہوا ہے جاری پالیسیوں کے مثبت نتائج مر تب ہو نگے دہشتگردی اورانرجی بحران کا خاتمہ ہوگا ملک میں نہ ختم ہونے والا ترقی وخوشحالی کاعمل شروع ہوچکاہے ۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ رابطہ عوام مہم کو منظم کریں اورعوامی مسائل حل کرانے کے لیے اپنابھرپور کردارادا کریں ۔اس موقع پر راناوقار نثار، رانا کامران عمر، تنویرشاہین ،راؤ عامر بھی موجود تھے۔