80مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کا انکشاف،رپورٹ آج سینٹ میں پیش کی جائے گی،

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، ہالینڈ ، آسٹریلیا ، امریکہ شامل ، ایران نے بھی بلوچستان میں 2 مدارس کو فنڈنگ کی،رپورٹ

جمعہ 30 جنوری 2015 18:17

80مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کا انکشاف،رپورٹ آج سینٹ میں پیش کی جائے گی،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پاکستان میں قائم مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات آج (جمعہ کو) سینٹ میں پیش کی جائینگی ،وزارت داخلہ نے تفصیلات سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 80 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ساٹھ فیصد مدارس نے ملنے والی امداد کی تفصیلات چھپالی ہیں 32اداروں نے فنڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ 32 اداروں کی فنڈنگ چھبیس کروڑ روپے سالانہ ہے ، مدارس کو زیادہ فنڈنگ مشرق وسطیٰ کے ممالک کرتے ہیں جو ممالک فنڈنگ کرتے ہیں ان میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، ہالینڈ ، آسٹریلیا ، امریکہ شامل ہیں ۔

ایران نے بھی بلوچستان میں 2 مدارس کو فنڈنگ کی ہے طاہر القادری کے ادارہ منہاج القرآن کو بھی بیرون ممالک سے فنڈز ہوتی ہے جے یو آئی کے بھی پنجاب میں دو مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ہوتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساٹھ فیصد مدارس سے ملنے والی امداد کی تفصیلات چھپائی ہیں یہ تفصیلات آج سینٹ میں پیش کی جائینگی ۔