گورنرخیبرپختونخوا کار پور کے علاقے لکھی درمیں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 18:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے شکار پور کے علاقے لکھی درمیں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالی قیمتی جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معصوم شہریوں کو ظلم وبربریت کانشانہ بناناوحشیانہ فعل ہے اورایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کاعزم غیرمتزلزل نہیں کرسکتیں۔ گورنرنے جاں بحق افراد کے لوحقین سے تعزیت کی ، شہدا ء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :