سانحہ لنک روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مزید 19 مسافروں کی ڈی این اے رپورٹس سندھ حکومت کو موصول ،

نعشیں(آج) ورثا کے حوالے کی جائینگی ،بس حادثے کے 25بدقسمت مسافروں کی نعشیں ڈی این اے کے بعد ورثا کے سپر د

جمعہ 30 جنوری 2015 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سانحہ لنک روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مزید 19 مسافروں کی ڈی این اے رپورٹس سندھ حکومت کو موصول ہوگئیں ۔ نعشیںآ ج(ہفتہ) ورثا کے حوالے کی جائیں گی جبکہ بس حادثے کے 25بدقسمت مسافروں کی نعشیں ڈی این اے کے بعد ورثا کے سپر دکی جاچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے کوآرڈینٹر اور لنک روڈ ٹریفک حادثے میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارشد مغل کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے لنک روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کو اذیت اور کرب سے بچانے اور نعشوں کی فوری شناخت کے لیے مسافروں اور ان کے ورثا کے ڈی این اے ٹیسٹ کے آر ایل لیب اسلام آباد سے کروائے اور سندھ حکومت نے ڈی این اے ٹیسٹ کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں وزیراعلی سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد مغل نے تصدیق کی ہے کہ لنک روڈ ٹریفک حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے63 مسافروں میں سے26 مسافروں کی نعشوں کی شناخت ہوچکی ہے اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں انہوں نے بتایا کہ لنک روڈ ٹریفک حادثے کے مزید19جاں بحق افراد کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس اسلام آباد سے موصول ہوگئی ہیں اور مزید 19 مسافروں کی نعشیں ہفتہ کو ورثا کے حوالے کردی جائیں گی 10 جنوری کو ملیر لنک روڈ پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 63 مسافر جاں بحق ہوئے تھے اور اب تک44 مسافروں کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس آچکی ہیں اور 25 نعشوں کو ورثا کے حوالے کیا جاچکا ہے ڈاکٹر ارشد مغل کا کہنا تھا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی انہوں نے بتا یا کہ لنک روڈ ٹریفک حادثے جاں بحق مسافروں کی نعشوں کی شناخت کے لیے مزید ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس دو روز میں موصول ہوجائیں گی

متعلقہ عنوان :