ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی تین لیکچرار کی تقرری کے خلاف سٹے آرڈر کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ 30 جنوری 2015 18:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تین خواتین اساتذہ کی تقرری کے خلاف سٹے آرڈر کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے صفدر شاہین پیرزادہ نے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں دلائل دئیے کہ ان خواتین اساتذہ کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے جواب میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تقرریاں سلیکشن بورڈ کی سفارش پر قانون کے مطابق ہوئی ہیں جنھیں قانون کے مطابق ابھی سینڈیکیٹ سے منظورکیا جانا باقی ہے اور جس آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے و ہ حتمی آرڈر نہیں ہے اگر درخواست گزار کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ چانسلر کے پاس اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سٹے آرڈر کی درخواست مسترد کر کے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :