وزیراعلی خیبرپختونخوا کالکھی در میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ کے اندر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت،

قوم حالت جنگ میں ہے دہشت گردی کے خلاف پورے ملک کے عوام متحد ہیں، پرویزخٹک

جمعہ 30 جنوری 2015 18:28

وزیراعلی خیبرپختونخوا کالکھی در میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے شکار پور کے علاقے لکھی در میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ کے اندر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس وحشیانہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی اظہار تاسف کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج قوم حالت جنگ میں ہے دہشت گردی کے خلاف پورے ملک کے عوام متحد ہیں دہشت گردی کے مکمل سدباب کیلئے باہمی مشاورت سے قومی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے جس کی بدولت ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کی مکمل بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے چاہے ہمارے ملک یا دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں ہماری حکومت اور عوام کو شدید صدمہ پہنچتا ہے جبکہ جمعہ کے روز ایک مقدس جگہ اسطرح کی خونچکاں دہشت گردی انتہائی وحشی پن اور انسانیت کی تذلیل ہے انہوں نے دھماکہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔