شیعہ علماء کونسل نے سانحہ شکار پور پر تین روزہ سوگ کا اعلان، اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا،
آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں وسیع کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو گرفت میں لے کر حقائق منظر عام پر لائے جائیں ،علامہ ساجد نقوی کا مطالبہ، جب تک دہشت گر دوں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا معصوم جانیں نذرانہ شہادت پیش کرتی رہیں گی، کارکن پرامن اور اتحاد امت کا دامن تھامے ہیں ،سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل عارف واحدی
جمعہ 30 جنوری 2015 18:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) شیعہ علماء کونسل نے سانحہ شکار پور پر تین روزہ سوگ کا اعلان، اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیاہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں وسیع کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو گرفت میں لے کر حقائق منظر عام پر لائے جائیں جبکہ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ جب تک دہشت گر دوں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا معصوم جانیں نذرانہ شہادت پیش کرتی رہیں گی، کارکن پرامن اور اتحاد امت کا دامن تھامے رہیں ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کاشکار پور لکھی در میں مسجد و امام بارگاہ کربلا معلی میں نماز جمعہ میں نمازیوں کی شہاد ت وجانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہاراور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، دہشت گردی معمولی وقفے کے بعد آئے روز بڑھ رہی ہے اور دہشت گردسرعام دندناتے پھر رہے ہیں اس گھمبیر صورتحال میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں لہٰذا ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرکے دہشت گردوں‘ ان کے ٹھکانوں اور ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو گرفت میں لے کر حقائق منظر عام پر لائے جائیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.