شاہکوٹ مختلف حادثات میں1ہلاک اور 6افراد زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 18:46

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) شاہکوٹ مختلف حادثات میں1ہلاک اور 6افراد زخمی۔تفصیل کے مطابق شاہکوٹ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ظفر جاوید موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ کمسن موٹر سائیکل سوار نے شہر میں تین حقیقی بہنوں پر موٹر سائیکل چڑھا دی جس کے نتیجہ میں ایک بہن کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ باقی دو بہنیں بھی شدید زخمی ہو گئیں علاوہ ازیں نواحی اڈا پنواں پر تیز رفتار رکشہ کا اچانک ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :