جوڈیشل کمیشن کے قیام پر انصاف کا مذاق بنایا جارہا ہے ، پیر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرونگا ،عمران خان،

نواز شریف میرے سوالوں کا جواب دیں مجھے درباریوں سے جواب سننے کی ضرورت نہیں،قوم بتائے اس وقت ملک میں جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے؟ حکومت نے فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لا کر اپنی نااہلی ثابت کردی ، ملکی تاریخ میں اس طرح کی کرپٹ اور نااہل حکومت نہیں دیکھی ،حکومت پٹرول کی قیمت میں 20روپے کی کمی کرکے 58روپے فی لیٹر لائے ، حکومت نے عوام کے 300ارب روپے کا خون چوسا ہے، پاکستان میں پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے،سارا ٹیکس عوام سے وصول کیاجاتا ہے ،سینٹ میں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سینئر رہنماؤں کے درمیان مشاورت جاری ہے،پریس کانفرنس