سام سنگ الیکٹرانکس نے چوتھی سہ ماہی اور مالی سال 2014 کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے 31دسمبر2014کوختم ہونیوالے چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق سام سنگ کی کل آمدنی 52.73 ٹریلین کورین وون رہی جوسہ ماہی بنیادوں پر11 فیصد اضافہ ہے ۔اسی سہ ماہی کیلئے کمپنی کا آپریٹنگ منافع 5.29 ٹریلین کورین وون رہا جو سہ ماہی بنیادوں پر 1.23 ٹریلین کا اضافہ ہے۔

8 جنوری 2015 کو فراہم کردہ کمپنی کی آمدنی گائیڈنس کے مطابق سام سنگ کے اندازے کے مطابق چوتھی سہ ماہی کی مجموعی آمدنی 5.2 ٹریلین وون کے آپریٹنگ منافع کے ساتھ تقریبا 52.0 وون ٹریلین تک پہنچ جائے گی ۔سیمی کنڈکٹرنے مجموعی آمدنی میں 10.66 ٹریلین اور سہ ماہی کیلئے آپریٹنگ منافع میں 2.7 ٹریلین وون جبکہ ڈسپلے پینل سیگمنٹ نے مجموعی آمدنی میں 7.05 ٹریلین وون اور سہ ماہی کے لئے آپریٹنگ منافع میں 470 ارب پوسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ڈویژن نے مجموعی آمدنی میں 26.29 ٹریلین اور سہ ماہی کے لئے آپریٹنگ منافع میں 1.96 ٹریلین کا تخمینہ لگایا ہے ۔ اسی طرح 2015 میں آئی ایم ڈویژن ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں متوقع اضافہ کے تناظر میں 4G LTE سروسز اورسمارٹ فونزکی فروخت میں اضافہ کی توقع کررہی ہے۔سی ای ڈویژن نے مجموعی آمدنی میں 14.27 ٹریلین اور سہ ماہی کے لئے آپریٹنگ منافع میں 180 ارب وون پوسٹ کیا ہے۔