شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں :الطاف شکور ،

زخمیوں کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج اور شہداء کے ورثاء کیلئے تاحیات وظائف مقرر کئے جائیں، دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متفق ہے ،نااہلی و کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے

جمعہ 30 جنوری 2015 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متفق ہے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں ، بازاروں اور نہتے شہریوں پر حملے کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی ہرواردات حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔

دہشت گردی پر قابو پانے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت، وزراء، انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی اور کرپشن ہے۔ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ صوبہ سندھ میں کراچی کے علاوہ کسی بھی شہر میں علاج و معالجے کی مناسب سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے سانحات رونما ہونے کی صورت میں اموات کی تعداد بڑھ جاتی ہیں اورجس یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی نظر میں عوام کی حیثیت کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان رہنماؤں الطاف شکور ، عثمان معظم ، انجینئر آفتاب الدین ، اعظم منہاس ، رفیق احمد خاصخیلی ، عبدالحاکم قائد ، شیخ محمد شکیل نے دھماکے میں زخمیوں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے صوبائی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج اور شہداء کے ورثاء کیلئے تاحیات وظائف مقرر کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :