ورلڈ کپ سے قبل محمد عامر کے ایشو کو اٹھا کر ایک نیا پنڈورہ بکس کھول دیا گیا ہے ، عبدالقادر،
اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو رعایت دیکر محمد آصف ، سلمان بٹ اور دانش کنیریا کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، یا تو سب کو معاف کردیا جاتا یا سب کی سزا برقرار رہتی ،خصوصی گفتگو ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہمحمد عامر کو صرف فسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رکھیں،سرفراز نواز
جمعہ 30 جنوری 2015 19:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل محمد عامر کے ایشو کو اٹھا کر ایک نیا پنڈورہ بکس کھول دیا گیا ہے ، اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو رعایت دیکر محمد آصف ، سلمان بٹ اور دانش کنیریا کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، یا تو سب کو معاف کردیا جاتا یا سب کی سزا برقرار رہتی جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے حق میں جو پابندی ختم کرنے کے لئے فیصلہ کروایا ہے ان کو چاہیے کہ وہ محمد عامر کو صرف فسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رکھیں۔
آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ آئی سی سی کے کرپشن یونٹ نے اب تک کتنے کیس پکڑے ہیں اور کتنے لوگوں کو سزائیں دی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے لوگ نااہل ہیں جو آئی سی سی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگ کرپشن میں ملوث تھے ان کو کون سی سزائیں دی گئی ان کے ساتھ کیاکیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے محمد عامر کا ایشو اٹھانا مناسب نہیں تھا اس سے ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا اور اگر پاکستان ورلڈ کپ میں ہار گیا تو اس پر انگلیاں اٹھیں گی اور کئی سوالات جنم لینگے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے آن لائن سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے حق میں جو پابندی ختم کرنے کے لئے فیصلہ کروایا ہے ان کو چاہیے کہ وہ محمد عامر کو صرف فسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو انٹرنیشنل سطح پر ٹیم سے باہر رکھا جائے اور ان کو ٹیم میں شامل نہ کیا جائے اور صرف فسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ عامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوگئے تھے اور اس نے برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی ہے اور اس کے ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے عامر کو صرف فسٹ کلاس تک کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.