سنگی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہٹیاں بالا کے سات دیہاتوں کو ای آر ٹی ٹول کٹس فراہم

جمعہ 30 جنوری 2015 19:06

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)سنگی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہٹیاں بالا کے سات دیہاتوں کو ای آر ٹی ٹول کٹس فراہم کر دی گئیں سنگی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈی سی آفس ہٹیاں بالا میں ایک تقریب کے دوران ضلع ہٹیاں بالا کے سات دیہاتوں کوERTٹول کٹس فراہم کی گئیں تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا محترمہ تہذیب النساء تھیں تقریب میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر سنگی صفدر نیازی،ااسٹنٹ کوآرڈینیٹر ڈی آر آر مصباح جہانگیری ضلعی انتظامیہ ہٹیاں بالا کی طرف سے اے سی ہٹیاں بالا اشفاق گیلانی،ڈی ایس پی سلیم درانی ،تحصیلدار منیر احمد قریشی،ایس ایچ او چناری راجہ امجد،پاکستان گروپ آف جرنلسٹ تحصیل ہٹیاں بالا کے صدرراشدحسین کاظمی،اسدعلی،چوہدری عبدالوحید و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہٹیاں بالا محترمہ تہذیب النساء نے کہا کہ سنگی فاؤنڈیشن کی طرف سے رفاعی کاموں پر سنگی کے شکر گزار ہیں خواتین کی ان پراجیکٹس میں شمولیت خوش آئند ہے انہوں نے کہا سنگی نے ایک پودا لگایا ہے جس کی آبیاری عوام علاقہ کی ذمہ داری ہے عوام کو اس سلسلہ میں کسی قسم کا مسلہ درہیش آئے وہ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ہے ٹیم سنگی صفدر نیازی اور مصباح جہانگیری کی ضلع ہٹیاں بالا کے پسماندہ علاقوں کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کاوشیں لائق تحسین ہیں مھترمہ تہذیب النساء نے تربیت یافتہ خواتین سے گفتگو کے دوران کہا کہ ای آر ٹی کٹس کوبستروں کی پیٹیوں میں رکھنے کے بجائے ایسی جگہ پر رکھا جائے جہاں بوقت ضرورت فوری طور پر اس سے استفادہ حاصل کیا جائے دریں اثناء ڈی سی ہٹیاں بالا نے ٹول کٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اور کوالٹی کی تحریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بھی اس حوالہ سے چیک اینڈ بیلنس رکھے گی تا کہ ماضی کی طرح ان اشیاء کو کھلونوں کے طور پر یا کسی کے ذاتی استعمال میں استعمال نہ کیا جائے عوام علاقہ نے سنگی فاؤنڈیشن کی ان کاوشوں کو شاندار الفاط میں سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سنگی اپنے پراجیکٹس کا دائرہ کار یونین کونسل چناری ،چکہامہ،گوجر بانڈی تک بڑھائے۔