وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈاؤ ن ،18ملزمان گر فتار ،

قبضہ سے منشیات، مال مسروقہ برآمد، مقدمات درج کر لئے

جمعہ 30 جنوری 2015 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،18ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے1کلو 330گر ام چرس اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم کبیر اسما عیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 330گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیم نے چوری میں ملزمہ مسما ة کر ن شمعون کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر دو ملزمان الف معاذاور تیمور کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم ند یم کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ کا ر سرکا ر میں مزاحمت پر دو ملزمان شاہد حسین اور شاکر حسین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمان ذیشان ، فہد اور کبیر کو گرفتار کر کے ا ن کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ شہزاد ٹا ؤ ن پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم شاہد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے جا ری مہم کے دوران سات بھکا ریوں کے خلا ف بھکا ر ی ایکٹ کے تحت کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیا زنے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :