وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد،

صوبائی حکومت مثبت تنقید کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھتی ہے،صحافیوں کے تمام مسائل حل کریں گے،پرویزخٹک

جمعہ 30 جنوری 2015 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو بھی مبارکباد دی ہے انہوں نے کلب کے نومنتخب صدر سردار شجاع احمد سینئر نائب صدر سردار شفیق احمد اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون جبکہ یونین کے نئے صدر افتخار حسن ، نائب صدر اقبال ساغر اور جنرل سیکرٹری پیر کمال شاہ کو کہنہ مشق صحافی قرار دیتے ہوئے جملہ کابینہ سے مثبت صحافت کے فروغ کیلئے گہری توقعات وابستہ کی ہیں انہوں نے بریکوٹ پریس کلب اور جندول پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد دی ہے وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں اُمید ظاہر کی ہے کہ ان تمام صحافی تنظیموں کے نومنتخب کابینہ کے اراکین نہ صرف صحافی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے بلکہ علاقائی صحافت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار اداکریں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت مثبت تنقید کو اپنے لئے بھی مشعل راہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافتی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکتوں کا پورا احساس کرے اور اسکی عکاسی میں بھی کوئی کسر اُٹھا نہ رکھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور حالات کار کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے مگر اس کے ساتھ ہی اُن سے یہ توقع رکھنے میں بھی حق بجانب ہے کہ کرپشن کے خاتمے،میرٹ، قانون و انصاف کی بالادستی یقینی بنانے، محکموں کی کارکردگی فعال بنانے اور اسکے برآمد نتائج و اثرات کو بھی اُجاگر کرنے میں مصلحتوں کی بجائے انصاف سے کام لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :