شکار پور میں امام بارگاہ میں نماز کے دوران دھماکہ قابل مذمت ہے ، مفتی عبدالقادر جعفر

جمعہ 30 جنوری 2015 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ان خیالات کا اظہار اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے اراکین رابطہ کمیٹی مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ عبدالخالق فریدی ،قاری سجاد تنولی ، چوہدری قاری اسماعیل نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ عبادت گاہوں پر حملے انتہائی درجے کی سفاکیت ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ شکار پور واقعہ ملک پاکستان کو بالخصوص صوبہ سندھ کو فرقہ وارانہ انتہائی پسندی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان شرپسند وں کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ یہ انتہاء پسند اس ملک بالخصوص صوبہ سندھ کو فرقہ وارانہ تشدد کی طرف لے جانے میں ناکامی کا منہ دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :