گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فرانسیسی سفیر کو فی الفورملک بدرکیاجائے، جے یوپی نورانی،

مسلم حکمران مغربی آقاؤں کے بجائے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں، قاضی احمدنورانی، رفیع الرحمٰن، بشیرالقادری ودیگر کا احتجاجی مظاہروں سے خطاب

جمعہ 30 جنوری 2015 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کی ہدایت پر ملک بھریوم تحفظ ناموس رسالت منایاگیا، اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اجتماعات جمعہ کے بعدمساجد کے باہر اور دیگر مقامات پر مغربی ممالک میں شان رسالت میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ مساجد میں علماء کرام نے نماز جمعہ کے خطابات میں متعدد قراردادیں منظورکرائیں۔

مظاہروں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، علامہ غلام یٰسین گولڑوی،مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی، مفتی محمدبشیرالقادری نورانی، مفتی نورالہادی نعیمی،علامہ عبدالغفاراویسی، مفتی نثاراحمدقادری، قاری رفیق چشتی،علامہ غلام غوث گولڑوی، قاری محمد ادریس قاضی،مولاناخلیل احمدنورانی، مولانا راؤ منظور علی القادری، مولاناعاشق حسین فریدی، قاری جہانزیب ہزاروی، مولانامحمدعثمان غوری نورانی، مفتی غلام مصطفےٰ سعیدی، مولاناعبدالرحمٰن صابری ودیگر نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اسلامی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور گستاخوں کو تحفظ دینے پر اصرارکرنے والے ملک فرانس کے سفیر کواحتجاجاً فی الفور ملک بدر کرے اور اپناسفیر واپس بلائیں اور عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ میں اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمران مسلم امہ کے اجتماعی مطالبہ کے پیش نظرفی الفور او آئی سی کا اجلاس بلاکر اقوام عالم کو متفقہ طورپرتمام انبیاء کرام باالخصوص پیغمبر اسلام اور مذاہب عالم کی اہم شخصیات اور مذاہب کی مقدس کتابوں کی تقدیس واحترام کو یقینی بنائیں۔جے یوپی رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہاکہ ابھی تک حکومتی سطح پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف کسی قسم کے اقدامات کا نہ ہوناانتہائی افسوسناک ہے، حکمرانوں کو چاہئے کہ مغربی آقاؤں کے بجائے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

متعلقہ عنوان :