ٹنڈوآدم،توہین آمیز خاکوں کے خلاف پر امن شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور محمدی چوک پر ایک عظیم شان تحفظ ناموس رسالت ﷺ جلسہ

جمعہ 30 جنوری 2015 19:33

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فرانس کے میگزین میں توہین آمیز خاکے شایع کرنے کے خلاف آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت ﷺکمیٹی کی جانب سے پر امن شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی جبکہ محمدی چوک پر ایک عظیم شان تحفظ ناموس رسالت ﷺ جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔جلسہ سے جماعت اسلامی، کے رہنماء عبدالعزیز غوری،مشتاق عادل ،جے یو آئی کے قاری عباس،ختم نبوت کے علامہ احمد میاں حمادی مولاناراشد مدنی، مولانہ عثمان سموں،پی پی پی کے شکیل احمد مری ،پارس ڈیرو ،لالا ایوب،قلندر بخش ڈیرو،حاجی مختیار شورو،پی ٹی آئی کے نثار احمد خان، مسلم لیگ (ف) کے ملک ذوالفقار علی، تحریک جعفریہ کے علامہ ساجدی،جماعتہ دعوہ کے بشیر الاہی ،جے یو پی کے حافظ محمد راشد حافط احسان ملک،سنی تحریک کے محمد انور قادری،مولانہ نوید فریدی،علامہ محمد صدیق بھٹی،مفتی عطا محمد مگسی، میاں محمد ناظم آرائیں ،انجمن تاجران کے فرید غوری اشتیاق احمدن،غلام قادر قریشی نے کہا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت کو چاہئے کہ فرانس اور توہین رسالت کے مرتکب دیگر ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرے پوری مسلم دنیا اگر ان ممالک کا بائیکاٹ کرے تو ان ممالک کا بٹھا بیٹھ جائیگا اور معاشی طور پر تباہ و برباد ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا موت ہے اور یہ سزا کوئی حکمران یا مولوی معاف نہیں کر سکتایہ مسلمانوں کی ایمانی غیرت کا مسعلہ ہے اور آج ہم تمام مکاتب فکر کے لوگ ناموس رسالت کے لئے اکٹجے ہوئے ہیں مگر افسوس ہمارے حکمرانوں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگی ان کے لب خاموش ہیں وہ امریکہ،برطانیہ،اور بھارت سمیت اسلام دشمن ممالک کی ناراضگی سے ڈرے ہوئے ہیں مگر شمع رسالت کے پروانے آج بھی اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے میدان عمل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :