ڈیفنس میں پولیس مقابلہ،اسٹریٹ کرمنل پولیس اہلکار سمیت 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 30 جنوری 2015 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل پولیس اہلکار سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود سن سیٹ بلیوارڈ روڈ ڈیفنس فیز 2میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف 2ڈاکو پولیس اہلکار 35سالہ فتح محمد ولد غلام اکبر اور 25سالہ عامر ولد امیر بہاد ر کو گشت پر مامور پولیس پارٹی نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :