ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،ذاکر حسین آفریدی ،

عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں ، پیسکو ٹانک کے حکام ٹانک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ،کمشنر ڈیرہ

جمعہ 30 جنوری 2015 20:15

ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔پیسکو ٹانک کے حکام ٹانک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عوام اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں پیسکو ٹانک کے حکام اپنے اندر پائی جانے والی خامیوں کو دور کریں ۔

ایکسئین پیسکوٹانک کے بارے میں پائی جانے والی عوامی شکایات پر ایکشن لینے کے لئے پیسکو چیف سے ان کے تبادلہ کے لئے بات کرونگا ۔ٹانک کے تمام محکوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی کرپشن کے خاتمہ کے لئے شہری اور معززین علاقہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ کرپشن کے ناسور کوختم کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں معززین علاقہ کے ایک بہت بڑے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ اسماعیل خان ریجن عبد الغفور آفریدی ،ڈی سی ٹانک احمد خان وزیر ،ڈی پی او ٹانک کفایت اللہ وزیر ، ضلعی اورپولیس انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے جرگہ میں معززین علاقہ میں یوسف برکی،قاسم خان مہمند، زمان بیٹنی، ایڈووکیٹ،مولانا شریف الدین ،ملک ایوب بیٹنی ،سجاد مروت ،دوست محمد ایڈووکیٹ ،سلیم مروت،سردار احمد گل محسود،مولانا خان محمد،طارق بیٹنی ،ملک آیاز محسود،حبیب اللہ برکی اورنعمان آرائیں سمیت دیگر نے شرکت۔

جرگہ میں پیسکو ٹانک کے حکام نے بھی شریک تھے۔ کمشنر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے ٹانک کہ کے شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزر رہے ہیں اور اس کے لئے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ٹانک کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچایا جا سکے ۔ٹانک کے شہری بھی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں علاقائی مشران اور انتظامیہ کے افسران پر مشتعمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مل بیٹھ کر مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

انہوں نے پیسکو ٹانک کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹانک کے شہریوں پر روٹین سے ہٹ کر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کریں اور کرپشن سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جرگہ میں ٹانک کے مذکورہ معززین نے کمشنر کو بتایا کہ گزشتہ روز ٹانک میں بجلی کی لوڈشیدنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے مجبوری کی وجہ سے کئے گئے اور ہمارے بے گناہ دوستوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

معززین کا کہنا تھا کہ پیسکو حکام لائن لاسز اور ریکوری کا بہانا بنا کر شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مظاہروں کے بعد پیسکو نے دوبارہ بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے جس کو ٹانک کے شہری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرتے ہیں اگر پیسکو حکام کی جانب سے یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پھر عوامی رد عمل سامنے آسکتا ہے جس کی ذمہ داری پیسکو حکام پر عائد ہو گی ۔

معززین علاقہ نے کمشنر کو بتایا کہ ٹانک میں تمام حالات کی خرابی کے ذمہ دار ایکسین پیسکو ٹانک ہیں اور ان کو ٹانک سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ذاکر حسین آفرید نے معزین علاقہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ایکسین کے ٹانک سے تبادلہ اور ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لئے پیسکو چیف سے خصوصی بات کریں گے ۔انہوں نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :