وزیراعلی خیبرپختونخوا کاسفیان آفاقی کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 30 جنوری 2015 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے معروف صحافی مصنف اور فلم ساز علی سفیان آفاقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار اور زارئع ابلاغ کے فروغ کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ نے جماعت اسلامی تحصیل خال کے سابق امیر مولانا مجاہدسابق ایم پی اے رحیم خان باچا کی اہلیہ مانسہرہ پریس کلب کے سابق صدر طاہر شہزاد تنولی اور سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی کے افسرتعلقات عامہ محمد عارف خان کے والد حاجی تاج محمد خان کی وفات پر بھی دلی رنج کا اظہار کیاہے انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :