مسلم حکمرانوں کوتحفظ نا موس رسالت کے لیئے عملی اقدامات کر ناہونگے، مو لا نا محمد امجد خان ،

ناموس رسالت ﷺ کے قانون کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،ترجمان جے یو آئی

جمعہ 30 جنوری 2015 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)مسلمان حکومتوں کا کام گستاخانہ خاکوں پراظہار مذمت کر نا ہی نہیں بلکہ تحفظ نا موس رسالت کے لیئے عملی اقدامات کر نا ہے ، مسلمان کفر کی دنیا کی گستاخانہ حرکتوں سے نفرت کے خلاف جہاں سراپا احتجاج ہیں وہاں اب محبت کاتقاضہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور خواتین بھی فرانسیسی کاسمیٹیکس کا استعمال ترک کر دیں ، گستاخانہ خاکوں سے مغربی اقوام کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے مغرب مذاہب میں تصادم کے لیئے کوشاں ہے یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جا مع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ نبی کریم سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور حضورنبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس کاجلد بلا یا جا ئے جس میں آئندہ خاکوں کی اشاعت رکوانے اور مو جو دہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے حکمت عملی طے کیں جا ئیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کوگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں لکھا ہے کہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ یو این اواپنے ہی فیصلے پر عمل در آمد کرائے اورانبیاء کرام کی توہین کے سلسلہ کوفوری روکنے کے لیئے قانون سازی کرے ا نہوں نے کہا کہ او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلاکر ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اقدامات کر نے چاہیں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔