کراچی، گیارہویں شریف کا اِجتماع (آج )ہوگا،دعوت اسلامی

جمعہ 30 جنوری 2015 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں بروز ہفتہ مورخہ 31جنوری اجتماع ذکر ونعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہزاروں عاشقان رسول شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجتماع کا آغاز بعد نماز عشاء تلاوت ونعت سے ہوجائے گا۔اس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے جبکہ مدنی مذاکرے کے دوران امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری مختلف سوالات کے جوابات دینگے ۔

متعلقہ عنوان :