قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امورکشمیرکاان کیمرہ اجلاس،پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کادن بھرپورجذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ ،

کشمیریوں کی حق خود ا رادیت کیلئے جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے عزم کااظہار کیا جائیگا ، تین رکنی وفد اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت کے ذریعے یاد دلائیگا1949ء کی قراردادوں پرعملدرآمدکشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،مولانافضل الرحمان , مذاکرات بھارت نے بند کئے تھے تو مذاکرات کادوبارہ آغاز بھی بھارت ہی کریگا ، مذاکرات کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کو لازمی قرار دیاجائے،کمیٹی , کمیٹی کا کشمیری مہاجرین کے کیمپوں کی زبوں حالی پر تشویش کااظہار، الاؤنسز میں اضافہ اورسرکاری زمینوں پر پلاٹ مہیا کرنے کی سفارش