جماعت اسلامی کا صوبائی اجتماع سبی میں شروع ہوگیا

جمعہ 30 جنوری 2015 20:58

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے دوروزہ تربیتی اجتماع کا آغاز سبی کے تاریخی مقام جرگہ ہال میں ہوگیا جس میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے درس قرآن دیا اورجماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے سبی کے جرگہ ہال میں ہونے والے اس اجتماع ارکان میں کلیدی خطاب کیا اورجماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل وناظم اجتماع بشیر احمد ماندائی نے شرکاء اجتماع کو خوش آمدید کہا اورحرف سپاس پیش کیا ۔

مولانا عبدالحق عبدالحق ہاشمی نے اپنے درس قرآن میں قرآن کی آیات اور ترجمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو ایمان عطا کرنے کے بعد اس پر مسلسل کاربند رہنے کی تاکید اور حکم دیتا ہے انہوں نے اپنے درس قرآن میں قرآن کی مختلف آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک قرآن کے پیرو کار اس کی تعلیمات پر تسلسل عمل کرتے رہیں گے ان کی زندگیوں میں بہتر سے بہتر نکھار پیدا ہوتا چلاجائیگا انہوں نے کہا کہ قرآن نے نماز کی تلقین بھی اسی لیے دی گئی ہے کہ وہ ایک وقفے کے بعد دوسر اوقفہ شروع ہونے کے درمیان انسان کی زندگی پر معاشرے کے جو حالات اثر انداز ہوتے ہیں ان کو ایمان کی روشنی کے ذریعے بہتر سے بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے درس قرآن میں آج کے حالات کے تناظر میں کہاکہ اسلام نے ہمیشہ اعتدال کی تعلیم دی ہے انتہا پسندی اورویوں میں سختی کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اپنے ماننے والوں کو نیکی کو روا ج دینے اور برائی سے بچے رہنے کی مسلسل تاکید کرتاہے اور اہل اسلام کی فلاح اسی میں ہے کہ وہ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس پر لمحہ بلمحہ عمل کرتے رہے اورمعاشرے کی خوشحالی اور ترقی اُسی معنوں میں حقیقی سمجھی جائیگی جب یہ معاشرہ قرآن کی عملی تصویر بن جائے ۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزاد ہ نے اجتماع کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جماعت اسلامی کے کارکن گلی گلی اور قریہ پھیل جائے اورصوبے کے ایک کروڑ عوام تک اپنی دعوت پہنچائیں بلوچستان کے عوا م اس بات کے متظر ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن ان تک پہنچیں صوبے کے عوام جماعت اسلامی کے کارکن کیلئے اپنا دامن پھیلائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی اس صوبے کی ایک سیاسی قوت بن سکتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ہرکارکن باقاعدہ ہدف طئے کریں اور لوگوں تک دعوت پہنچائیں اگر ہر اضلاع میں کسی بھی ٹاسک کوحاصل کرنا ہوتو لازمی ہے کہ نوجوانوں مزدوروں کسانوں اور زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے قریبی تعلق پیدا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں گیارہ ہزار بلدیاتی کونسلر منتخب ہوئے ہیں اور ہمیں اپنے کام کا جائزہ لیتے وقت یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم اس میدان میں کہاں کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اورابلاغ کے جدید ذرائع بھی دعوت پھیلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں کارکنوں کو اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبے کے عوام کے بنیادی حقوق بلاتاخیر ان کو دیے جائیں ہمارے حقوق یہی ہے کہ ہم زندگی کے ان تمام شعبوں میں ترقی کریں جس سے ہم خوشحالی کی جانب جائیں ۔

متعلقہ عنوان :