شال کوٹ میں پولیس کا چھاپہ ،چوری ڈکیتی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 30 جنوری 2015 21:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) شال کوٹ پولیس کا زہری ٹاوٴن بڑیچ ٹاون گوہر آباد کے علاوقوں میں چھاپے چوری ڈکیتی اور دیگر کیسوں ملوث پانچ افرا کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول پانچ راوٴنڈ اورچوری شدہ 47موبائل برآمد کر لئے گئے پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں علا والدین بڑیچ مولاداد کاکڑ اسلم بنگلزئی ، عبدالستار بنگلزئی، ناہان اچکزئی ،شامل ہیں پولیس نے پانچوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :