خضدار، درجن سے زائد گھروں میں ڈکیتی ، ڈاکوشہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا قیمتی اشیاء لیکر فرار،

متاثرہ خاندانوں نے پولیس کی جانب سے تحفظ نہ ملنے پر از خود ہتھیاراٹھانے کا اعلان کردیا

جمعہ 30 جنوری 2015 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) خضدار میں پولیس خواب غفلت سوتی رہی ، ایک درجن سے زائد گھروں میں ڈکیتی ، ڈاکوشہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا قیمتی اشیاء لیکر فرار ، متاثرہ خاندانوں نے پولیس کی جانب سے تحفظ نہ ملنے پر از خود ہتھیاراٹھانے کا اعلان کردیا، کسی شہری کو نقصان کی صورت میں پولیس کو ذمہ دار ہوگی۔

خضدار کے علاقے کھنڈ ، شاہوانی آباد ، خیرآباد اور نظام آباد میں متعدد مسلح ڈاکوؤں ایک درجن سے زائد گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پرلوگوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی ، اور لاکھوں روپے اشیاء لیکر فرار ہوگئے ۔ جاتے جاتے ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کردی ۔ کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں کو شاہوانی آباد کے باشندے عبدالخالق مینگل ۔

(جاری ہے)

ظفر مینگل ۔

عبدالنی حسنی و دیگر خاندانوں نے بتایاکہ پولیس کی خاموشی اور سرد مہری کی وجہ سے وہ مکمل طور پر رہزنوں کے نرغے میں ہیں رہزن بغیر کسی خوف و خطر کے جس گھر کو پھلانگ دیں انہیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہے ۔ بیان میں متاثرہ خاندانوں نے کہاکہ پولیس ہمیں تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے اس سے پہلے اخبارات کے ذریعے پولیس سے تحفظ دینے کی اپیل کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

اور رہزنوں سٹی کے متعدد علاقوں میں رات کے وقت اپنے کنٹرول میں لیکر بغیر خوف و خطر کے لوٹ مار کرتے رہے ۔اس لوت مار کے ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب اپنے تحفظ کے لئے ہم خود اسلحہ رکھیں گے اور اگر کوئی شہری جان سے چلی گئی تو اس کا ذمہ دار پولیس ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ رات ایک بجے کے بعد مذکورہ علاقوں میں باقاعدہ ڈاکوؤں کا پہر ہ رہتا ہے جبکہ جو دیواروں کو پھلانگ کر باآسانی گھروں میں لوٹ مار کرتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :