مولانا کرم علی حیدر ی المشہدی کی شکار پور بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 21:19

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) معروف عالم دین اور خطیب مولانا کرم علی حیدر ی المشہدی نے شکار پور میں مسجد و امام بارگاہ میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ،جو ملت جعفریہ کو تسلسل سے دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے ،اس وقت مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں اور سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف لا قانونیت اور بربریت کا دور دورہ ہے عوام کس سے انصاف طلب کرے ،چیف جسٹس اور آرمی چیف عوام کی داد رسی کریں اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ اب مظالم کی حد ہو چکی ہے انہوں نے شکار پور کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتار ی اور متاثرین اور زخمیوں کے بہترین علاج و معالجہ کا مطالبہ کیا اور شکار پور انتظامیہ کو معطل کر کے شامل تفتیش کیا جائے،تاکہ دہشت گردوں کے چہرے بے نقاب ہوسکیں۔