ہندوستان سہ ملکی سیریز سے باہر
جمعہ 30 جنوری 2015 21:23
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء) انگلینڈ نے جوز بٹلر اور جیمز ٹیلر کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان سے یقینی فتح چھینتے ہوئے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔انگلینڈ نے پرتھ کی پچ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا اور ہندوستانی اوپنرز نے 83 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت بنائی۔
شیکھر دھاون آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے لیکن اس کے بعد ہندوستانی بیٹنگ لائن میں بھونچال آ گیا اور اجنکیا راہانے کے سوال کوئی بی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے سبب ہندوستانی ٹیم 165 رنز پر نو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔(جاری ہے)
محمد شامی نے 25 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 200 کے مجموعے تک پہنچایا۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے تین جبکہ کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں انگلینڈ نے بلے بازی شروع کی تو اسٹورٹ بنی کی شاندار باؤلنگ کے سامنے انگلش بیٹنگ صرف 66 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو گئی تھی۔اس موقع پر وکٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ میں ہندوستان کی فتح یقینی دکھائی دیتی تھی لیکن جیمز ٹیلر اور جوز بٹلر نے ہندوستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 125 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ہدف سے چند روز کی دوری پر دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے لیکن ٹیل اینڈرز نے اس کے بعد باآسانی اپنی ٹیم کی نیا پار لگا دی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا سامنا آسٹریلیا سے ہو گا۔جیمز ٹیلر کو 83 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.