ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجونے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،

ایک دو روز میں کوئٹہ آنے کے بعد استعفیٰ بارے اہم انکشا ف کرونگا، عبدالقدوس بزنجو

جمعہ 30 جنوری 2015 21:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈ چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثنا ء اللہ خان زہری مسلم لیگ ق کے صوبائی پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شیخ جعفر خان مندوخیل کو دے دی ہے جمعہ کے روز جب اس سلسلے میں ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فون پر کراچی ربطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی اطلاع نواب ثنا ء اللہ خان زہری شیخ جعفر خان مندوخیل کو دے دی ہے انہوں نے کہا کہ فی الحال اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتا سکتا ۔

(جاری ہے)

آئندہ ایک دو روز میں کوئٹہ آنے کے بعد میں اپنے استعفیٰ کے بارے میں مزید اہم انکشا ف کرونگا۔