کالاشاہ کاکو، پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا،

ملزمان کے قبضہ سے درجن بھرمسروقہ موٹرسائیکلیں اوردیگرقیمتی سامان برآمد

جمعہ 30 جنوری 2015 21:35

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایس ایچ او صدرمریدکے میاں معظم نے زبردست کاروائی کے بعد بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکرلی ۔ملزمان کے قبضہ سے درجن بھرمسروقہ موٹرسائیکلیں اوردیگرقیمتی سامان برآمد،ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے پولیس پارٹی کوشاباش اوراعلیٰ حکام سے تعریفی اسنادونقدانعامات کی سفارش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارووال روڈپررات کے وقت چوڑاراجپوتاں کے قریب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان عدنان عرف مٹھو،عدیل،وقاص وغیرہ ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگاکرکھڑے تھے کہ اسی اثناء میں تھانہ صدرمریدکے کے ایس ایچ او میاں معظم علی اے ایس آئی ملک اصغراوراے ایس آئی مختارسمیت دیگرپولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اورانتہائی زبردست حکمت عملی کامظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ گینگ کودبوچ لیا۔

جن کے قبضہ سے بارہ عددمسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت دیگرقیمتی اشیاء برآمدہونے کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ سمیت دیگرمختلف ضلعوں کے تھانوں کی حدودمیں ہونیوالی ڈکیتی کی سنگین وارداتوں کے سنسنی خیزانکشافات بھی ہوئے ہیں۔ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثرنے کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کوشاباش دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نقدانعامات وتعریفی اسنادکی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :