پاکستان علماء کونسل کے رہنماؤں کی شکارپور بم دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 21:35

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا زاہد محمود قاسمی ،مولانا طارق محمود مدنی، حافظ محمد امجد ،مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشرنے شکارپور بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو قومی ایکشن پلان پر موٴثر انداز میں عمل کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ،آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو قومی ایکشن پلان کے برعکس ملک میں ہونے والی سرگرمیوں پر ایکشن لینا چاہئے۔ دہشتگردوں کا نہ کوئی مسلک ہوتا ہے اور نہ کوئی مذہب ہوتا ہے۔دہشتگردوں کے ساتھ بلا تفریق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہکراچی اور اندرون سندھ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس پرآصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو غور کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :