Live Updates

عمران خان این اے 122 پر جھوٹ کی وضاحت کریں،پرویز رشید،

خان صاحب نے اپنی ہی پارٹی پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے، بیان ، عمران خان کرکٹ پر بات کریں جو ان کو آتی ہے،برائے کرم معیشت ،توانائی پر بات کرنے سے پر ہیز کریں ،وزیر اطلاعات

جمعہ 30 جنوری 2015 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان این اے ایک سو بائیس پر حکومت کے جھوٹ بولنے کی وضاحت کریں۔ اسلام آباد میں عمران خان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ خان صاحب نے اپنی ہی پارٹی پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا عمران خان بتائیں قومی لائحہ عمل پر خیبر پختونخوا نے کیا کیا۔

خان صاحب کے مطابق کے پی کے اسمبلی اور سینیٹ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ پر بات کریں جو ان کو آتی ہے،برائے کرم وہ معیشت اور توانائی پر بات کرنے سے پر ہیز کریں۔پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان کے مطابق اسمبلی جعلی اور سینیٹ ٹھیک ہے  عمران خان پہلے اپنا گھر ٹھیک کرلیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات