عمران خان کا کراچی کے تاجروں کو مبینہ دھمکیوں پر سخت برہمی کا اظہار،
بزنس مین کمیونٹی کو دھمکیاں دینا پاکستان کیخلاف سازش ہے،کراچی تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہوں گے، پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو کراچی میں امن نہیں ہوگا رینجرز مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں کرسکتی ،حکومت نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرکے 600 ارب روپے اضافی کمائے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونی چاہئے، انتخابی دھاندلیوں سے متعلق پیر کو الیکشن کمیشن میں ایک اور پٹیشن لے کر جارہا ہوں ، سینٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہونی چاہیے،تحریک انصاف کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 30 جنوری 2015 22:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے تاجروں کو مبینہ دھمکیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بزنس مین کمیونٹی کو دھمکیاں دینا پاکستان کیخلاف سازش ہے کراچی تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہوں گے، پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو کراچی میں امن نہیں ہوگا، رینجرز مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں کرسکتی حکومت نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرکے 600 ارب روپے اضافی کمائے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونی چاہیے ، انتخابی دھاندلیوں سے متعلق پیر کو الیکشن کمیشن میں ایک اور پٹیشن لے کر جارہا ہوں سینٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہونی چاہیے ۔
جمعہ کو کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی میں تاجروں کو مبینہ دھمکیوں سے متعلق خبروں پر متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کراچی تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہوں گے، بزنس مین کمیونٹی کو دھمکیاں دینا پاکستان کیخلاف سازش ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم قیمتیں 56 فیصد کم ہوئیں، 40 فیصد بجلی بھی تیل سے بنتی ہے، حکومت نے پیٹرولیم نرخ میں مناسب کمی نہ کرکے 300 ارب روپے اور بجلی کی مد میں بھی 300 ارب روپے کمائے، پیٹرول کی قیمت 20 روپے مزید کمی سے 58 روپے فی لیٹر ہونی چاہئے، حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سرچارج لگا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے، حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں کررہی، معیشت کو نقصان ہوا اور کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، پاکستانی تاریخ میں اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی، انتخابی دھاندلی سے متعلق پیر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن لے کر جاوٴں گا، ملک میں انصاف کے نظام کو مذاق بنایا ہوا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں بادشاہت ہے یا جمہوریت؟، نواز شریف بتائیں بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟، سوالوں کا جواب نواز شریف سے چاہئے درباریوں سے نہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس میں فرق ہے، سروے کرالیں، پنجاب میں مجرموں کو پولیس میں ڈالا جارہا ہے، پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو کراچی میں امن نہیں ہوگا، رینجرز مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں کرسکتی عمران خا ن نے کہاکہ فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے، حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں کررہی، معیشت کو نقصان ہوا اور کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، پاکستانی تاریخ میں اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی، ملک میں انصاف کے نظام کو مذاق بنایا ہوا ہے۔سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کی ووٹنگ خفیہ نہیں بلکہ اوپن ہونی چاہئے۔عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف نے انسداد دہشتگردی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا، تاکہ یہ طعنہ نہ سننا پڑے کہ تحریک انصاف رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اب شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی بہانہ نہیں رہ گیاحکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.