ایس ای سی پی نے این جی اوز کی سہولت کے لئے سرکلر زمیں ترمیم کر دی

جمعہ 30 جنوری 2015 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر منا فع بخش فلاحی تنظیموں(این جی اوز)کی سہولت کے لیے سرکلرز میں ترمیم کر دی ہے۔لائسنس کی تجدید کے لیے پہلے ہی تاریخ میں 16 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لا ئسنس کی تجدید کے سلسلے میں پاکستان سنٹر آف فلانتھرپی سے جائزہ رپورٹ (evaluation report) کے حصول میں جو مشکلات آرہی تھیں ان کے پیش نظراس شر ط کو نرم کردیا گیا ہے۔

اب پی سی پی کی طرف سے یہ تصدیق کا فی ہوگی کہ متعلقہ این جی او نے جائزہ رپورٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔ واضح رہے کہ لا ئسنس کی تجدید کی شرط وزارت تجارت سے لا ئسنس یافتہ ٹریڈ آرگنائزیشنوں پر لاگو نہیں ہوتی۔لائسنس کی تجدید کے سلسلے میں جاری کئے جانے والے سرکلر زایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر ڈال دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :