کاٹن سیڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خدشہ

جمعہ 30 جنوری 2015 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بیجوں کے دہرے اور ناقص معیار کے باعث فیڈرل سیڈ سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کاٹن سیڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق سو سے زائد کمپنیوں کی جانب سے معیار پورا کرنے میں ناکامی کے باعث رجسٹریشن منسوخ کئے جانے کا امکان ہے، فیڈرل سیڈ سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے رجسٹرڈ سیڈ کمپنیز کی جانچ پڑتال کیلئے پانچ کمیٹیز قائم کی تھیں، جس نے گذشتہ تین سال میں کمپنیوں کی کارکردگی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، اور کمپنیز کو کاکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی، تاہم کارکردگی میں بہتری نہ ہونے کے باعث اڑتالیس میں سے تیس کمپنیز کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔