حساس ادارے اور 15کی بلڈنگ پر حملے کے 3ملزمان کو 23،23بار سزائے موت کا حکم ،

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزا سنائی ، ملزمان کو 5،5لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم عابد ،سرفراز اور بشیر احمد نے2009ء میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں ،23افراد جاں بحق ،231زخمی ہوئے تھے

جمعہ 30 جنوری 2015 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حساس ادارے اور 15کی بلڈنگ پر حملے کے 3ملزمان کو 23،23بار سزائے موت اور 5،5لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں حساس ادارے اور 15 کی بلڈنگ پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ 2009ء میں ہونے والے حملے میں 23افراد جاں بحق جبکہ 231زخمی ہوئے تھے ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے حملے میں ملوث گرفتار تین ملزمان عابد ،سرفراز اور بشیر احمد کو 23،23بار سزائے موت اور 5،5لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔