خیبرپختونخوا سے فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے بھیجے جانیوالے کیسز کی فہرست مکمل ،

فہرست میں فوجی عدالتوں کو دہشتگردی کے 423 مقدمات بھیجے جائینگے، 46صفحات پر مشتمل فہرست میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر مولوی فضل اللہ ،قدیر جان ،مولوی فقیرمحمد،ولی محمد و دیگر کیخلاف درج مقدمات شامل ہیں،رپورٹ

جمعہ 30 جنوری 2015 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا سے فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے بھیجے جانے والے کیسز کی فہرست مکمل کرلی گئی ہے، فہرست میں فوجی عدالتوں کو دہشتگردی کے 423 مقدمات بھیجے جائینگے۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں دھماکوں خودکش حملوں اور بھتہ خوری کے مقدمات شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سے فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے بھیجے جانے والے مقدمات کی فہرست مکمل کرلی گئی ہے فہرست کے مطابق فوجی عدالتوں کو دہشت گردی کے423مقدمات بھیجے جائیں گے 46صفحات پر مشتمل فہرست میں افغانستان میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے امیر مولوی فضل اللہ ،قدیر جان ،مولوی فقیرمحمد،ولی محمد و دیگر کے خلاف درج مقدمات شامل ہیں جبکہ فہرست میں سنٹرل جیل پشاورمیں قید کالعدم تحریک نفاز شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف پولیس اسٹیشن سیدو شریف میں 30جولائی2009 کو درج ہونے والی ایف آئی آر نمبر 36سمیت دیگر مقدمات بھی شامل ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر کے تھانہ جات سے دہشت گردی کے مقدمات کی مرتب کردہ فہرست میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ تعداد 166 مقدمات پشاور سے ہیں دہشت گردی کے مقدمات میں بم دھماکوں ،خودکش حملوں، سیکورٹی فورسز پر حملوں اوربھتہ خوری سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات شامل ہیں جبکہ بڑئے کیسز میں مطلوب افراد کے مقدمات بھی شامل ہیں جن میں زیادہ تر دہشت گرد افغانستان میں رپورش ہیں دہشت گردی کے تمام مقدمات صوبے بھر کے تھانہ جات سے حاصل شدہ رپورٹ پر مرتب کئے گے ہیں پولیس کی مرتب کردہ فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد ان کیسز کی چھان بین کر کے اسے حتمی شکل دی جائے گی۔