یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن سخلٹز سے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی ملاقات،
یورپی پارلیمنٹ صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، یورپی پارلیمنٹکی طر ف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ
جمعہ 30 جنوری 2015 23:11
برسلز ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن سخلٹزنے بیلجیم کے شہر برسلز میں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کے دوران یورپی پارلیمنٹ کی طر ف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے یورپین پارلیمنٹ کے صدر کو پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں اشد ضروری ہیں ۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ان دنوں برسلز کے دورے پر ہیں اور پاکستانی وفد جس میں سینیٹر ز روبینہ عرفان، ہیمن داس اور امرجیت شامل ہیں کی قیادت کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ کا یہ دورہ مئی 2014 کے انتخابات کے بعد یورپین پارلیمنٹ کی نئی سیاسی قیادت سے اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ ہے ۔یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کوسراہا اور اس سلسلے میں یورپین یونین اور بیلجیم کی پارلیمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
دونوں پارلیمانی رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ بعدازں بیلجیم میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں پورپین پارلیمنٹ کے اراکین ، پورپین کمیشن اور تھنک ٹینکس کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی پورپین پارلیمنٹ میں ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے پورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم اور پورپی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم معاملات زیر بحث آئے ۔چیئرمین سینیٹ اپنے اس دورے کے دوران یورپ کے ادارہ برائے ایشین سٹڈیز میں ایک اہم لیکچر بھی دیں گے جس میں وہ امن اور ترقی کے حوالے سے پاکستان کے ویژن پر شرکاء کو تفصیلی آگاہ کریں گے جبکہ بیلجیم کی سینیٹ کی صدر سے بھی ملاقات کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.