کابل ،افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک ایک زخمی،
سیکورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغانی ماراگیا
جمعہ 30 جنوری 2015 23:15
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) افغان دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا۔ واقعہ کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ افغان ائر فورس کے افسر نے بتایا کہ ایک افغان فوجی نے امریکی کنٹریکٹرز پر فائرنگ کردی۔
(جاری ہے)
حملے میں تین کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ افغان حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ افغان فوجی نے فائرنگ کیوں کی۔ ائر فورس افسر کے مطابق حملے کے وقت موقع پر کوئی اور موجود نہیں تھا۔ ائر پورٹ پر سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والا افغان شہری حملہ آور تھا یا نہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.