بے گناہ علماء اور خطباء کی گرفتاریوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے‘مولانا محمد ایوب ،

خطباء اور مدارس کو نشانہ بنانیوالے متعصب پولیس آفیسران کیخلاف کارروائی کی جائے ‘وفاق المساجد پاکستان کے وفد سے گفتگو

جمعہ 30 جنوری 2015 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب نے کہا کہ بے گناہ علماء اور خطباء کی گرفتاریوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کی ہدایات کے برعکس بے گناہ علماء ،خطباء اور مدارس کو نشانہ بنانے والے متعصب پولیس آفیسران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب نے وفاق المساجد پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفد میں مولانا اکرام اللہ ،مولانا احسان الحق ،مولانا اللہ یار ،مولانا امجد شعیب اور دیگر علماء و مشائخ موجودتھے۔مولانا محمدایوب نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے قومی ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کی حمایت ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کی تھی لیکن افسوس کہ صوبہ پنجاب میں انتہا پسند اور متعصبانہ سوچ رکھنے والے بعض آفیسران حکومت کی ہدایات کے برعکس علماء ،خطباء اور مدارس کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بے گناہ علماء ،خطباء اور مدرسین کیخلاف بعض آفیسران کے انتقامی رویہ کا نوٹس لیں گے اور قومی ایکشن پلان پر وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :