یورپی فضائی کمپنیاں پاکستانی فضائی حدود میں محتاط رہیں، ایسا

جمعہ 30 جنوری 2015 23:26

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اپنی رکن فضائی کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کے دوران بہت محتاط رہیں۔ دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایسی کسی ہدایت سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی یا اِیسا نے اپنے سیفٹی انفارمیشن بلیٹن میں یورپی ملکوں کی ایوی ایشن اتھارٹیز اور فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں یورپین فضائی کمپنیوں کے طیاروں کو دہشت گرد حملے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے فرانسیسی ایرلائنز کو ہدایت کی ہے وہ پاکستانی فضائی حدود میں 24 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں۔