پاک فضائیہ کے سربراہ کی تنزانیہ کے وزیر ِدفاع سے ملاقات ،

دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال، دونوں فضائیہ کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 30 جنوری 2015 23:27

روڈا ما ،اسلام آباد (آ ن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے جمعہ کو تنزانیہ کے وزیر ِدفاع، ڈاکٹرحسین سے ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہے اور دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے تنزانیہ کے وزیر ِدفاع کو دونوں ممالک کے درمیان با لعموم اور دونوں فضائیہ کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی تعاون کو بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں دونوں معزز شخصیات نے اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ ان دنوں تنزانیہ کی فضائیہ کی دعوت پر تنزانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں